ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ڈانڈیلی پولس تھانہ افسران اور عملے کی ستائش :  چوری کے زیورات واپس لوٹائے گئے

ڈانڈیلی پولس تھانہ افسران اور عملے کی ستائش :  چوری کے زیورات واپس لوٹائے گئے

Sat, 27 Mar 2021 19:43:22    S.O. News Service

ڈانڈیلی:27؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)ڈانڈیلی سب زون کے پولس تھانوں میں درج ہوئے چوری، ڈکیتی ، گانجہ اور ایل پی سی معاملات کو سلجھاتے ہوئے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے 65پولس افسران و عملے کی ضلع کے ایس پی نے خوب ستائش کی ہے اور انہیں ستائشی سند سے نوازا ہے۔

ڈانڈیلی شہری پولس تھانے میں درج ہوئے کیس نمبر 10/2021 دفعہ 454 ،457 ،380 کے تحت ملزموں کا پتہ لگا کر ان سے چوری کئے گئے 180گرام وزنی سونے کے زیورات (9،57،500روپئے اندازاً)عدالت کے حکم نامے کے تحت ملکیت کے مالک ڈانڈیلی کی مکین شریمتی شسی لیا جارج نڈیکل کو لوٹا دی گئی ہے۔ 


Share: